ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی : بس کی ٹکر سے  65 سالہ خاتون ہلاک

اڈپی : بس کی ٹکر سے  65 سالہ خاتون ہلاک

Thu, 08 Sep 2022 12:45:32    S.O. News Service

اڈپی، 8 ؍ ستمبر (ایس او نیوز) نیشنل ہائی وے 66 پر واقع پتور کے امباگیلو میں امرت گارڈ ن کے پاس سڑک پار کرتے وقت بس کی ٹکر سے ایک 65 سالہ خاتون ہلاک ہوگئی ، جس کا نام ہیبری کی رہنے والی وسنتی شیٹی بتایا گیا ہے ۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق وسنتی ایک شادی میں شرکت کے لئے امرت گارڈن گئی تھیں ۔ جب وہ روڈ کراس کر رہی تھی تو کنداپور سے اڈپی کی طرف جانے والی ایک بس نے اسے ٹکر ماری ، جس کی وجہ سے اس کے سر، ہاتھ اور پیروں میں شدید چوٹیں آئیں ۔ زخمی وسنتی کو فوری طور پر اسپتال میں لے جایا گیا مگر اس نے راستے میں ہی دم توڑ دیا ۔
    
اڈپی ٹریفک پولیس نے کیس درج کر لیا ہے ۔


Share: